اسلام آباد (این این آئی) کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست دے دی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نیب جلی نرخ بڑھا نے کی درخواست 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔درخواست میں کہا گیا کہ اپریل سے جون2019تک کی سہ ماہی کی مدمیں فی یونٹ بجلی ایک روپے37پیسے اضافہ دیاجائے۔
نیپرا کے مطاق جولائی سے ستمبر2019 تک کی سہ ماہی کی مدمیں ایک روپے44پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا،کے الیکٹرک نے رواں مالی سال کے6مہینوں کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی درخواست دی ہے۔نیپرا کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے13 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 78پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی۔اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 19پیسے سستی کرنیکی درخواست کی گئی۔نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے سستی کرنیکی درخواست ہے۔دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 2روپے 35پیسے سستی کرنیکی درخواست کی ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواستوں کی سماعت 4مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی۔