جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کراچی میں بھتہ مافیا پھر سرگرم، شہریوں کو بھتے کی کال موصول ہونا شروع ہو گئیں

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں ایک بار پھر بھتے کی کال موصول ہونے لگ گئیں،مبینہ طور پر ڈاکٹر شبیر سے بھتے کا معاملہ تاحال ایف آئی آر درج نہ ہوسکی،36 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

ڈاکٹر شبیر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ 12فروری 2020 کو عائشہ منزل رات 12بج کر 48منٹ پر میرے موبائل فون پر ایک نامعلوم شخص نے فون کر کے کہا کہ آپ کو کلینک چلا نا ہے تو ہمیں رقم ادا کر دیں ہم کل آئیں گے، رقم ادا نہ کی تو نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، بعد ازاں مجھے گالی دے کر فون کاٹ دیا اس کی اطلا ع میں نے مدگار 15پر کی انہوں نے مجھے جوہر آباد تھانے جانے کا کہا میں نے رات جوہر آباد تھانے میں درخواست جمع کر ادی، اور مجھے ریسیونگ نہ دی گئی، دوسرے دن ایک ڈی ایس پی کا فون آیا پورا دن مجھے تھانے میں بیٹھا کر رکھا ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میں مدعی نہیں بلکہ ملزم ہوں، علاقائی پولیس کی جانب سے میرے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا الٹا مجھ سے ادھر ادھر کے سوالات کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے میں مذید ذہنی دبا کا شکار ہو ں ایسا لگتا ہے کہ میں ہی مجرم ہوں، مجھے اور میری فیملی کو جان کاخطرہ ہے مجھے فوری طور پر تحفظ دیا جائے۔ واقع کے بعد سے میں اور میری فیملی شدید ذہنی دبا کا شکار ہیں میں ڈاکٹر کے پیشے سے منسلک۔ہوں، میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات بطور سی ایم او اشفاق میموریل اسپتال میں پانچ سال تک ادا کرچکا ہوں اورمیرا کلینک گلشن معمار میں ہے جہاں میں اس وجہ سے نہیں جا پار رہا کہ مجھے یا میری فیملی کو نقصان نہ پہنچے۔ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سے میری اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…