جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کیوں چھوڑی؟ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے حقیقت بیان کر دی

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) لوگ آج پی ٹی آئی سے غیر مطمئن ہو رہے ہیں۔ میں تو کئی برس پہلے ہی تحریک انصاف سے مایوس ہوگیا تھا۔ عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے یہ باتیں لیاری میں منعقدہ ٹیلنٹ شو 2020ء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عروج کے دنوں میں پارٹی چھوڑ دی تھی۔ ایسے وقت میں علیحدہ ہوا جب مجھے ممنون حسین کے مقابلے میں صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

خواہشات اور امیدیں تو پی ٹی آئی سے وابستہ تھیں۔ لیکن ان سب کو بے کار سمجھا اور محسوس کیا کہ یہ دھوکے بازی کی سیاست ہے۔ اس میں ہمارا کوئی حصہ نہیں۔ اب ایک سیاسی پارٹی بنائی ہے، جس کا نام عام لوگ اتحاد ہے۔ قوم اس سیاسی جماعت سے بڑی امیدیں وابستہ کرسکتی ہے، کیونکہ اس میں قابلیت ہے۔ عام لوگ اتحاد تھوڑے ہی عرصے میں مثبت انداز میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے شرکا کو یقین دلایا کہ تعلیمی کاز کیلئے وہ حاضر خدمت ہیں۔ اساتذہ کا بندوبست، مالی معاملات، اسکول کے احاطے کی تزئین و آرائش سمیت تعلیم سے متعلق جو بھی کام ہیں، ان میں بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ میں اپنی بلوچ آبادیوں میں زبردست ٹیلنٹ دیکھتا ہوں۔ تعلیم، کھیل، باکسنگ، سائیکلنگ سمیت کون سا شعبہ ہے جس میں بلوچ آگے نہیں۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ حال ہی میں حیدر آباد سے واپس آتے ہوئے وہ ایک بلوچ آبادی میں کچھ دیر ٹھہرے۔ وہاں بلوچ دوستوں نے بہت بہترین شاعری سنائی۔ جبکہ ایک بلوچ بھائی نے شاندار تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے کچھ نہیں چاہیئے۔ ہمیں آپ صرف تعلیم دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا کافی بڑا تعلیمی بجٹ ہے، لیکن یہاں گھوسٹ اسکول اور گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔ میری فیملی دہلی کی ہے۔ قیام پاکستان کے بعد جیسے تیسے یہاں آئے۔ میرے دادا زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھے، مگر انہوں نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلاوائی۔ قیام پاکستان کے وقت جب ہندو مسلم فسادات کے نتیجے میں ان کے دونوں گھر ٹوٹ گئے تو لگا سب ختم ہوگیا۔ تاہم تعلیم کی بدولت دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے۔ اسی لئے تعلیم بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کیلئے عام لوگ اتحاد بڑا کام کرنا چاہتا ہے، جو چند ہی روز میں سامنے آجائے گا۔ اسی طرح بالائی سندھ میں ایسا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ ہے جو سندھ مدرس الاسلام طرز کا ہو۔ انشاء اللہ مل کر کام کریں گے اور پیسے اور سرمائے کا جو کنٹرول ہے اس سے قوم کو آزادی دلائیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…