پونے دو سو ارب روپے اس فنڈ میں جمع کرا دیں، سپریم کورٹ نے حکومت کو بڑا حکم جاری کردیا

13  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کو پونے دو سو ارب روپے واپس ویلفیئر فنڈز میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔معاملہ کی سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر شبیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے 2 رپوٹس جمع کرائیں ہیں،

18 کمپنیوں نے 12 بلین روپے دیئے ہیں،222 کمپنیاں حکم امتناع پر ہیں انہوں نے پیسے نہیں دیئے،چار سالوں میں صرف ایک سال پیسے دیئے گئے،کمپنیاں منافع کا پانچ فیصد ورکرز ویلفیئر میں جمع کراتی ہیں جو ورکرز ویلفیئر پر خرچ ہوتا ہے،ہر سال نئی درخواستیں کمپنیوں کی جانب سے دائر کر دی جاتی ہے، کمپنیوں نے بلین روپے دینے ہیں، جسٹس اعجالحسن نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ اگر اسکیم کے بعد کچھ پیسے باقی رہ جاتے ہیں تو فیڈرل گورنمنٹ کو ملتے ہیں، جسٹس سجاد علی شاہ نے سوال اتھایا کہ جو کمپنیاں پیسے نہیں دے رہی انکے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے؟درخواستگزار ورکر عبدالرحمان نے اس موقع پر عدلات کو بتایا کہ پونے دو سو ارب روپے حکومت ورکرز ویلفیئر فنڈز سے نکال کر لے گئی ہے،سندھ اور وفاقی حکومت ورکرز کی فلاح و بھبود پر خرچ نہیں کرتی،عدالت نے اس موقع پر وفاقی حکومت کو پونے دو سو ارب روپے واپس ویلفیئر فنڈز میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ کی سماعت دو ہفتوں تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…