جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

“جہانگیر ترین کی شوگر ملز میںشریف فیملی کا کونسا قریبی رشتہ دار شیئرز ہولڈر ہے؟ حکومتی وزیر زرتاج گل وزیر کا انکشاف‎

datetime 13  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر مافیاز کے بارے میں بہت زیادہ لوگ بات کر رہے ہیں ، اس سارے معاملے پر لوگوں کی بڑی تعداد جہانگیر خان ترین اور خسرو بختیار کا نام لیتی ہے لیکن میں آپ کے پروگرام کے ذریعے لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ شوگر ملز میں بڑی تعداد زرداری ، شریف فیملی اور زرداری فرینڈز کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں

وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں اس وقت 82شوگر ملز ہیں جن میں 18فیصد شوگر ملز زرداری کی ہے ، 12فیصد شوگر ملزم شریف فیملی کی جبکہ 16فیصد شوگرملزم مالکان زرداری کے قریبی دوست احباب ہیں ۔ڈیڑھ فیصد ، چار شوگر ملزم ہیں جو جہانگیر ترین اورخسرو بختیار کی ملکیت میں ہیں ، جہانگیر ترین اور خسروبختیار کی شوگر ملز میں شیئر ہولڈر مریم نواز کے سمدھی چودھری منیر بھی ہیں ۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے شوگر ملزم میں جو ورکرز کام کر رہے ہیں وہ سب بے حد خوش ہیں کیونکہ انہی سیلری وقت پر ملتی ہے ۔ ان کی شوگر ملز کا ڈیٹا نکلوا لیں آپ کو کوئی بھی ایسا شخص نظر نہیں آئے گا جو یہ شکایت کرتا ملے کہ انہوں نے اپنا فائدہ حاصل کر لیا لیکن ورکرز تک نہیں پہنچایا ۔ وفاقی وزیر زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ بات پتہ نہیں ہے ، 82شوگر ملز کا فائدہ کون لوگ اٹھا رہے ہیں ، کونسا مافیا ہے جو فائدہ اٹھا رہا ہے اس میں جو بھی شخص ذمہ دار ہے یہ اس کی غلط فہمی ہے کہ وہ کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے یا الزام لگا سکتا ہے ۔کلیکٹر یا ڈپٹی کلیکٹر لیول ذمہ داران تھے پہلی دفعہ ملکی تاریخ میں ایسا ہوا کہ تحریک انصاف نے کرپٹ افسران کو آٹے بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کیا ہے ۔لوگوں کو دکھانے کیلئے چھوٹے موٹے لوگوں کو فارغ کرنا بڑا آسان ہے ۔قصور ڈی پی او کرے آپ فارغ سپاہی کو کر دیں تو یہ کوئی انصاف نہ ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…