جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے، حکومت کے خاتمے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر شیخ رشید کا بھی معنی خیز ردعمل، وزیراعظم کو پیغام دے دیا

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس مرتبہ دھرنا دینے آ ئے تو دھرلیے جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی لندن پلان بنالیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سڑکوں پر نہیں آ ئیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کو اسلامی دوستوں کے ذریعے قابو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کیلئے فردوس عاشق اعوان اور سابق ترجمان حکومت پنجاب

شہباز گل میں لڑائی جاری ہے۔معروف سیاست دان نے کہا کہ جس مافیا نے مہنگائی کی، اس کا منہ کالا کرکے عوام کو دکھایا جائے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ دو سال کے دوران احتساب کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈان لیکس نہ ہوتا تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ نہ آ تا۔وزیر ریلوے نے تجویز پیش کی کہ اسمبلیوں کی مدت چار سال ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز باہر نہیں جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…