اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا، پانی کے مسئلے پر پی ٹی آئی اور مئیر اسلام آباد آمنے سامنے آگئے۔ جمعرات کو مئیر اسلام آباد نے پانی بحران پر اجلاس نہ بْلانے پر پی ٹی آئی بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے مئیر آفس کے باہر احتجاج کیا گیا۔قائد حزب اختلاف شیراز کیانی کی جانب سے مئیر آفس کے باہر احتجاجاً اجلاس جاری جاری رہا،پی ٹی آئی بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے
مئیر اسلام آباد کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کو مئیر اسلام آباد کی برطرفی کے حوالے سے تحریک پیش کی جائے گی، بصورت دیگر ن لیگ کے نمائندگان کی حمایت سے مئیر اسلام آباد کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ سات روز میں شہر میں پانی کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو مئیر آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔