ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی ، گندم کا بحران ہو یا جہانگیر ترین کا معاملہ اور علیمہ خان کی سلائی مشین، نیب کو کچھ نظر نہیں آتا،بختاور اور آصفہ پھٹ پڑیں

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو اس کیس میں غیرقانونی طور پر بلایا ہو۔ ایک بیان میں آصفہ بھٹو نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ برس اس کیس میں پیش ہوئے اور جوابات بھی جمع کرائے، جب بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تو پھر آٹھ ماہ بعد نیب نے نوٹس بھیج دیا۔

بختاور بھٹو زر داری نے کہاکہ چینی اور گندم کا بحران ہو یا جہانگیر ترین کا معاملہ اور علیمہ خان کی سلائی مشین، نیب کو کچھ نظر نہیں آتا۔ بختاور بھٹو نے کہاکہ نظر نہ آنے والا بی آر ٹی منصوبہ ہو یا عمران خان کو فنڈنگ کا معاملہ، نیب کو کچھ نظر نہیں آتاانہوںنے کہاکہ نیب کو صرف بلاول بھٹو زرداری ہی نظر آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کو سرکاری طور پر غیرمتعلقہ ایک ایسے کیس میں بلایا جارہا ہے جو دونجی کمپنیوں کے درمیان معاہدے سے متعلق ہے۔‎

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…