جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی نے خود کشی کر لی جانتے ہیں2007کے بعد سے اب تک تعداد کتن ہو چکی؟

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 3راشٹریہ رائفلز سے وابستہ اہلکار بلرام سنگھ نے ضلع کے علاقے اشمقام میں قائم اپنے کیمپ میںزہر کھا کر خود کشی کی۔

اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 446ہو گئی۔ادھر بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقوں گنڈی پورہ اور وارہامہ سے گھروں پر چھاپوں کے دوران پانچ نوجوان گرفتار کر لیے۔ دریں اثناء جموں شہر کے علاقے طلاب ٹیلو میں ایک عمارت میںلگی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران تین فائر فائٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ چار شہریوں اور دو فائر فائٹروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے پیٹھ ڈیلگام میں سڑک کے حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…