ملتان( آن لائن ) عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی ہتھکڑیاں کھلوا دیں۔لاہور ہائی کوٹ ملتان بینچ کے جسٹس مشتاق احمد نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔فاضل جج نے مظفر گڑھ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ جمشید دستی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے انہیں ابھی رہا کیا جائے۔
مزید برآں عدالت نے جمشید دستی کی 20 فروری تک حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی۔یاد رہے گزشتہ ہفتے سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو پولیس ملتان سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ن پر آئل ٹینکر عملے کو اغواء اور تیل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں معروف سیاست دان کے دو سابق محافظ پولیس اہلکار اور پانچ دیگر ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔