اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوران صدر مملکت نے 4 غیر ملکی دورے کئے ۔وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب میں بتایاکہ موجودہ حکومت کے دوران صدر مملکت نے 4 غیر ملکی دورے کئے ،صدر مملکت نے ترکی،سعودی عرب،جاپان اور آر بائیجان کے دورے کئے،وزیر اعظم کے 13 مشیروں کو وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر،مرزا شہزاد اکبر،نعیم الحق، زلفی بخاری اور شہزاد سید قاسم کو وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہے ، علی نواز اعوان، عثمان ڈار، ندیم افضل گوندل اور سردار یار محمد رند کو بھی وزیر مملکت کا اسٹیٹس حاصل ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ندیم بابر اور ڈاکٹر معید یوسف کو بھی وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہے،وزیراعظم کے معاونین خصوصی پر دہری شہریت سے متعلق قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔