لاہور (آن لائن) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے جنوری 2020 میں 6 ارب 11کروڑ50لاکھ اور 40ہزار روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے۔جس میں سے01 کروڑ 12 لاکھ 50ہزار روپے کی ڈائریکٹ ریکوری،04 ارب 58کروڑ 02لاکھ 90ہزار روپے کی لینڈ ریکوری اور ایک ارب1 5کروڑ 81لاکھ 50 ہزار روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔
اسی طرح اینٹی کرپشن نے53 لاکھ اور 20 ہزار روپے کی وصولی بصورت دادرسی مدعی کی۔۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ایک ماہ میں 1856شکایات موصول ہوئیں اور اس نے سابقہ شکایات سمیت 1950شکایات کوحل کیا۔اسی طرح اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 505انکوائریاں لگائیں، 572جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا اورمکمل چھان بین کے بعد 144 کیس رجسٹر کئے۔ 181جاری کیسز کا فیصلہ کیا، 71چالان پیش کئے،14 ریڈکئے او151افراد کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 1 عدالتی مفرور اور20اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اور کرپشن سے پاک ملک بنایا جاسکے۔