لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے سنگاپور کی طرز پر مین مارکیٹ گلبرگ گول چکر پر ایک جدید ٹی وی لاؤنج بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ مذکورہ منصوبے کا پیپر ورک تیار کرلیا گیا ہے۔ ٹی وی لاؤنج کے ساتھ ساتھ پارکنگ ایریا
کو بھی سٹیٹ آف آرٹ بنایا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ملک کے پہلے تاریخی لاؤنج میں چار بڑی سکرینیں نصب کی جائیں گی جبکہ لاؤنج میں جدید بچوں پر 70 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی مذکورہ ٹی وی لاؤنج کو بالخصوص قومی دنوں کے موقع پر استعمال کیا جائے گا۔