الپوری (آن لا ئن) شانگلہ کے کہیں یوٹیلٹی سٹورزغیرفعال، سٹوروں میں بنیادی ضروری اشیاء خوردنی نایاب،سٹورز میں آٹا،چینی، گھی دالیں،چائے،مصالحہ جات،نمک،،ماچس اور صابن تک دستیاب نہیں،علاقے کے عوام سارا دن سٹور کا چکر لگاکر مایوس گھروں کو لوٹتے ہیں۔
برائے نام سٹور ہیں سٹور کیپر اور گاہک کے درمیان سارا دن تلخ کلامی اورجھگڑے معمول بن گیا ہے۔”ملتاہے کہاں خوشہ ء گندم کی جلاؤں ”،کوئی پرسان حال نہیں،عوام بلبلا اُٹھے۔کمشنر ملاکنڈڈویژن نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے علاقے لیلونئی،الپوری،بیلے بابا،کوٹکے،پورن،چکیسر،شاہ پور کے مقامات پر یوٹیلٹی سٹورز موجود ہیں۔علاقہ دور افتادہ اور پسماندہ ہونے کی وجہ سے غربت بہت زیادہ ہے۔یوٹیلٹی سٹور کے نیٹ ورک سے غائب ہے غریب عوام کیلئے وزیراعظم کا فوڈ پیکج دال،چینی،گھی،آٹا کی نرخ میں پچیس فیصد تک کمی کیگئی ہے لیکن یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہیں مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام یوٹیلٹی سٹور کا چکر لگانے پر مجبور ہیں بسا اوقات گاہک اور سٹورکیپر کے درمیان تلخ کلامی اورجھگڑے معمول بن گیا ہے سٹور کیپر کا کہنا ہے کہ ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن سپلائی نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سٹور میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہے۔شانگلہ کے یوٹیلٹی سٹورز برائے نام ہے عوام نے یوٹیلٹی سٹورز کے اعلیٰ حکام،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ کے یوٹیلٹی سٹوروں لیلونئی،الپور ی ودیگر کو اشیاء خوردنی کی سپلائی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔