فیصل آباد(این این آئی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدرچوہدری امتیازاحمدتتلہ،جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں، سینئرنائب صدر میاں مقصود احمد،چیئرمین رانا یاسرخورشید، نائب شہبازاحمد جٹ، صوفی عبدالحفیظ،وارث گجر،
چوہدری جاوید، شاہدامین، قاسم نور، سعادت بلوچ، آصف گل،چوہدری قاسم،جمیل خان خٹک، شیخ جمیل،راضون چٹھہ،یٰسین بلوچ، پرویزبسرا،حکیم خان نیازی، صدف اشرف اوردیگررہنماؤں نے دوارب روپے کے حکومتی مجوزہ منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملازم کش قراردے دیا۔چوہدری امتیازاحمدتتلہ اورجنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے موجودہ مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ گیس،بجلی،تیل پر سبسڈی دے کر مہنگائی کو کنٹرول کیاجاسکتاہے۔وزیراعظم کے مہنگائی پیکیج سے غریب آدمی اورچھوٹے سرکاری ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا،گیس،بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بعدچھوٹے ملازم کے پاس چولہاچلانے کی سکت نہیں رہتی،علاج معالجہ،بچوں کی تعلیم خواب بنتی جاری ہے،چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ دوارب روپے کا منی بجٹ زندہ درگورکرکے رکھ دے گا،اگروزیراعظم کو واقعی چھوٹے ملازمین سے ہمدری یاانکا احساس ہے توانہیں بھی افسران کی طرح مہنگائی الاؤنس دیاجائے تاکہ انکی مشکلات میں بھی کمی آسکے۔