وزیراعظم عمران خان کو اس لیے چھوٹا آدمی کہا کہ انہوں نے مودی کو چھوٹا آدمی کہا، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو چھوٹا آدمی کہنے کی وجہ بتا دی

12  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس لیے چھوٹا آدمی کہا کہ انہوں نے نریندر مودی کو چھوٹا آدمی کہا تھا۔ بلاول بھٹو کے اس بیان سے حکومتی بنچوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، پارلیمنٹ کے باہر بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خود مودی کو چھوٹا آدمی کہا تھا، عمران خان وزیراعظم پاکستان نے مودی کو کہا کہ یہ چھوٹا آدمی ہے،

میں نے انہی کے الفاظ دہرائے اور سپیکر سمیت حکومتی بنچوں نے میرے اس ایک لفظ پر جھگڑا شروع کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہر منی بجٹ پر کہا کہ یہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ہمیں حکومت آئی ایم ایف ڈیل منظور نہیں ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی اوریہ معیشت اور ملک نہیں چلا سکتے،عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے سے کسی کے پیٹ میں کھانا نہیں جائیگا،آئی ایم ایف سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل بالکل نامنظور ہے،پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کو پھاڑکرپھینک دیں گے۔ بدھ کوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے سے کسی کے پیٹ میں کھانا نہیں جائے گا، جس طرح سے یہ معاہدے کررہے ہیں ہماری معیشت سے جان نکال رہے ہیں، انہوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی، یہ حکمران معیشت اورملک نہیں چلا سکتے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمان کا حق ہے کہ وزرا سے سوال پوچھے، 15 ماہ میں جتنا قرض لیا گیا ماضی میں اتنا قرض نہیں لیا گیا، جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے، حکومت جائے گی تو ہمیں کوئی اور عبوری سیٹ اپ قبول نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل بالکل نامنظور ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کو پھاڑکرپھینک دیں گے،

حکمراں آئی ایم ایف کے پاس واپس جائیں اور دوبارہ ڈیل کریں، جب سے پارلیمان میں آیا ہوں ہرمنی بجٹ پرکہا یہ عوام کا معاشی قتل ہے، عوام ریلیف چاہتے ہیں، جینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اور عوام کو پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے پر اعتراض ہے، حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے لیکن عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہ کرے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ہم اپنے حلقوں میں جاتے ہیں توعوام ہم سے سوال کرتے ہیں، آئے روزخودکشیاں ہورہی ہیں، کراچی میں ایک باپ نے بچوں کیلئے گرم کپڑے کی سکت نہ ہونے پر خودکشی کر لی، خوراک کی قیمتوں میں ایک سال میں 78 فیصد اضافہ ہوا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم حساب مانگیں توجواب میں گالیاں ملتی ہیں اورذاتیات پرآجاتے ہیں، غریب عوام حکومت کی معاشی پالیسی برداشت نہیں کرسکتے، موجودہ حکومت میں تاریخی مہنگائی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…