سیالکوٹ(آن لائن) صدر مملکت عارف علوی سیالکوٹ میں 33 گاڑیوں کے شاہانہ قافلے کے ساتھ تقریب میں پہنچ گئے اور سادہ طبیعت صدر مملکت عارف علوی کا پروٹوکول انتظامیہ نے بنایاتھا، کامیاب نوجوان پروگرام میں استقبال کیا گیا تاہم استقبال سے قبل وہ ہیلی پیڈ کینٹ سے کارواں سمیت روانہ ہوئے اور انتظامیہ کی طرف سے عام ٹرانسپورٹ بند کئے جانے کی روڈز پر کاروا ں کی صورت میں افتتاحی تقریب میں روانہ ہوگئے اور سڑکو ں پر صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ لمبا کارواں تھا،
صدر پاکستان کی سیالکوٹ آمد کے موقع پر صدر پاکستان کے روٹ پر واقع تمام تعلیمی ادارے بندکئے گئے، وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈار و سیاسی قیادت بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی صاحب کے ہمراہ موجودتھی،قبل ازیں سادہ طبیعت صدر مملکت عارف علوی درجنوں گاڑیوں کے پروٹوکول سمیت کامیاب رہے اوران کے کارواں میں پرائیویٹ گاڑیاں شامل تھیں اور سرکاری پروٹوکول میں تحریک انصاف کے حامیوں کی گاڑیوں کی بھرمارتھی، صدر مملکت عارف علوی کے دورہ سیالکوٹ کے موقعہ پر کینٹ ایریا سیل رہا اور صدر مملکت عارف علوی کے خطاب اور نوجوانوں میں چیکوں کی تقسیم کے پروگرام کے موقعہ پر فول پروف سیکورٹی پروگرام کے تحت غیر متعلقہ افراد کو داخلہ مکمل بند رہا،سیکورٹی کے تحت ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیالکوٹ کینٹ اور دیگر علاقوں میں تعینات رہی اور تھانوں سے سارا سارا عملہ سیکورٹی پر تعینات کرنے کی وجہ سے تھانے خالی رہے جبکہ محرر ڈیوٹی پر تعینات رہا،سیالکوٹ کینٹ میں صدرمملکت کے پروگرام کی وجہ سے شرکاء کو چار گھنٹے قبل پروگرام میں دعوت دی گئی اور بعد میں داخلہ مکمل طور پر بند رہا، پولیس نفری کی تعیناتی کی وجہ سے کینٹ ایریا میں جانے والے راستوں پر آمدورفعت بند ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑااور صدر پاکستان عارف علوی کی آمد کی وجہ سے کینٹ میں خواجہ صفدر روڈ اور گریس مارکی کے قریب سکولز بند کردیئے گئے اور طلبہ وطالبات کو چھٹی دیدی گئی۔