ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کومذاق قرار دے دیا، یہ پیسے بھی ان کی جیبوں میں جائیں گے جنہوں نے آٹے چینی کا بحران پیدا کیا، حیرت انگیز دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کو مذاق قرار دے دیا ہے۔اس ضمن میں صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 ارب کا پیکج غریبوں کے ساتھ عجیب مذاق ہے۔ آٹا، چینی، گھی، پیٹرول سمیت عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمرتوڑدی ہے۔یہ 15 ارب بھی غیر شفاف طریقے سے ہڑپ کر لیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج مذاق ہی ہے۔ یہ پیسے بھی ان کی جیب میں جائیں گے جنہوں نے آٹے چینی کا بحران پیدا کیا۔موجودہ حالات

میں اگر 15ارب ہر ماہ دیئے جائیں تو بھی کم ہیں۔ اگر پچاس کروڑ روزانہ بھی دیں گے تو مطلب یہ ہوا کہ 2 روپے فی شخص، یہ مذاق نہیں تو کیا ہے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ حکومتی فیصلوں نے عوام کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے۔ہم سب سمجھتے ہیں بے وقوف نہیں ہیں، جو غریب پہلے 20 ہزار میں گزارا کرتا تھا اب 35 ہزار میں بھی پریشان ہے، 15 ارب عوام کے لیے نہیں بلکہ اے ٹی ایم اور مافیا کے لیے ریلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود بھی سمجھ چکے ہیں کہ اب محض بیانات سے ریلیف کے دعوؤں کا وقت تمام ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…