جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دوسری، تیسری یا چوتھی شادی، ولیمے میں بیوی کے ہاتھوں مارکھانے والا دلہاحقائق سامنے لے آیا، بیوی بھی اغوا کر لی گئی، حیران کن صورتحال

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ولیمے میں بیوی کے ہاتھوں مارکھانے والے دلہا آصف رزاق نے کہا ہے کہ پہلی بیوی کو شادی کے بارے میں سب بتادیا تھا اوریہ میری دوسری شادی تھی، تیسری یا چوتھی نہیں، دوسری بیوی کو اغواکرلیا گیا ہے،

ایف آئی آر کٹواؤں گا۔پہلی بیوی کے ہاتھوں پٹنے والے دلہا آصف رزاق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو اس شادی کے بارے میں علم تھا اور پہلی بیوی کو بھی بتادیا تھا جبکہ دوسری بیوی کوبھی پہلی شادی کے بارے میں سب معلوم تھا۔آصف رزاق نے کہاکہ ولیمے کے روزجان بوجھ کرتشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سسرالیوں کی جانب سے لوٹ ماربھی کی گئی اور یہ میری دوسری شادی تھی تیسری یا چوتھی نہیں۔دلہا نے دعوی کیا کہ دوسری بیوی کو اغواکرلیاگیاہے، سب کو پہنچانتا ہوں، ایف آئی آرکٹواؤں گا تاکہ دوسری بیوی بازیاب ہو۔واضح رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آبادمیں آصف نامی شخص کی مقامی شادی ہال میں ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ اس کی پہلی بیوی اپنے خاندان والوں کیساتھ پہنچ گئی اور لڑکی والوں کومیاں کے کرتوت بتائے کہ موصوف نے پہلے ہی دو شادیاں کررکھی ہیں، آصف کے اہل خانہ نے جھوٹ بولا ہے۔تقریب میں پہلی بیوی اوراس کے رشتہ داروں نے آصف کی درگت بنا ڈالی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…