ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے 15000 ہزار ارب روپے تک قرضہ چھوڑا، ن لیگ 30ہزار تک لے گئی،کون سی چیز ہمارے لئے پھندا بن گئی ہے؟ حکومتی وزیر کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے 101 فیصد سے زائد نوٹ چھاپے، اپوزیشن مگر مچھ کے آنسو بہاتی رہتی ہے،پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے 15000 ہزار ارب روپے تک قرضہ چھوڑا، (ن)لیگ 30ہزار تک لے گئی،نرجی میں رینٹل پاور ایشوز سب کے سامنے ہیں، سب چیزوں کا خمیازہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو بھگتنا پڑا۔

بدھ کو وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سید نوید قمر نے کچھ اچھی تجاویز بھی دیں مگر باقی لوگ معیشت پر بات کرنے کی بجائے کچھ اور بات کر گئے،اب میں ساٹھ کی دہائی کی بات نہیں بلکہ ستر کی دہائی بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ساٹھ سے سے ستر کی دہائی میں مہنگائی ہوئی،1977 میں لوگ تمام دن ڈپو کے سامنے گزار دیتے،پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے 15000 ہزار ارب روپے تک قرضہ چھوڑا،تو مسلم لیگ ن 30 ہزار ارب روپے تک قرضہ لے گئی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے لوگوں نے خود کہا کہ خدا کرے اگلی حکومت ہماری نہ آئے کیونکہ ہماری حکومت نے معیشت کے بیڑا غرق کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ دوسری طرف پیپلزپارٹی ماشاء اللہ،انرجی میں رینٹل پاور ایشوز سب کے سامنے ہیں،دونوں پارٹیوں نے جو کام کیے وہ اب ہمارے لیے پھندے بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ادوار میں 4 ہزار 38 ارب روپے گردشی قرضہ چڑھا،بجلی 6:30 روپے سے 17 روپے بڑھا کر ہمارے گلے میں پھندا ڈال کر چلے گئے ایک رپورٹ پڑھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1974 میں اقدامات اور قیمتوں کی صورتحال ان اقدامات کے مقابلے میں شدید تھے اور اس وقت مہنگائی کی شرح زیادہ تھی۔موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر حکومت پر انگلیاں اٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ وہ مختلف چیزوں کی بات کرتے ہیں لیکن گزشتہ 5 سالوں میں ن لیگ کی حکومت نے 101 فیصد سے زائد نوٹ چھاپے جس کا خمیازہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو بھگتنا پڑا۔عمر ایوب نے کہا کہ ماضی میں حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ مفتاح اسمٰعیل نے یہ شروع کیا اور ہمیں اس کے نتائج بھگتنے پڑے تھے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…