ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی فوجی تربیت کی بحالی کا معاملہ ،ٹرمپ انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کے لیے فوجی تعلیم و تربیت کی سہولیات بحال کرنے کے لیے کانگریس سے فنڈز طلب کرلیے۔اس ضمن میں جاری ہونے والے دستاویز کے مطابق مالی سال 2021 کے لیے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (آئی ایم ای ٹی) پروگرام کے لیے 10 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی درخواست کی۔

درخواست میں کانگریس کو بتایا گیا کہ امریکی قومی سلامتی کے اہداف اور خطے کے استحکام کے لیے آئی ایم ای ٹی فوجی اتحاد عالمی اتحادیوں کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت کارگر ثابت ہوا ہے۔خیال رہے کہ اس 10 کروڑ 49 لاکھ ڈالر میں سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالر جنوبی اور وسطی ایشیا کے فوجی افسران کی تربیت کے لیے مانگے جس میں سے 35 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے اس سہولت کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔بجٹ تجویز میں کہا گیا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں آئی ایم ای ٹی پروگرام ’خطے کے اتحادیوں کی دفاعی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت ، پروفیشنل فوجی تعلیم پر زور، قانون کی حکمرانی کا احترام، انسانی حقوق اور فوج کے سویلین کنٹرول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انڈو-پیسفک حکمت عملی میں معاونت کرے گا‘۔بجٹ نوٹ کے مطابق اس سہولت میں ’امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے شراکت داروں کی خدمات کی قابلیت کو بہتر بنانے کے لیے انگریزی زبان کی تربیت بھی شامل ہیں۔حالانکہ اس درخواست میں جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کا پورا خطہ شامل ہے لیکن پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کو ’ترجیحی وصول گنندگان‘ قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…