ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کے اقدامات رنگ لانے لگے! پہلے 6 ماہ میں آپریشنل خسارہ 17 ارب سے کم ہو کرکتنا رہ گیا؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن کی نئی انتظامیہ کے اقدامات کے باعث پی آئی اے کے خسارے میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔پی آئی اے ہیڈ آفس میں گزشتہ روز پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئی انتظامیہ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ پی آئی اے کا 2019 کے پہلے 6 ماہ میں آپریشنل خسارہ 17 سے کم ہو کر 7 ارب رہ گیاہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پی آئی اے کے ریونیو میں 44 فی صد اضافہ ہوا، پی آئی اے کے خسارے میں 59 فی صد کی کمی ہوئی، کارگو اور بیگج کی مد میں بھی قابل ستائش اضافہ ہوا۔اجلاس میں بورڈ نے نئی انتظامیہ کے جانب سے خسارے میں کمی کے اقدامات کو بھی سراہا، بورڈ ممبران نے ہدایت کی کہ ای آر پی کی انکوائری جلد مکمل کی جائے۔ بورڈ نے پی ایس او کی جانب سے فیول کی فراہمی بند کرنے پر سرزنش کی اور دوسرے جہاز کی آمد میں تاخیر پر اظہار ناراضگی کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…