اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ اگست 2018 سے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں 4 بار اضافہ اور تین بار کمی ہوئی ، آٹا سات بار مہنگا اور چار بار قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ بدھ کور قومی اسمبلی میں موجودہ حکومت میں یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ،آٹا اور دالیں کتنی بار مہنگی ہوئی کی تفصیلات پیش کر دی گئیں ۔ وزارت صنعت و پیداوار نے بتایاکہ اگست 2018 سے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں 4 بار اضافہ ہوا۔
اگست 2018 سے چینی کی قیمتوں میں 4 بار اضافہ اور 3 بار کمی ہوئی،یوٹیلٹی سٹورز پر اگست 2018 سے آٹا 7 بار مہنگا جبکہ 4 بار قیمتوں میں کمی ہوئی۔بتایاگیاکہ یوٹیلٹی سٹورز پر اگست 2018 سے چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 12 بار اضافہ ہوا،اگست 2018 سے گھی اور آئل فوڈ سمیت نان فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں 73 بار اضافہ ہوا،حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو 6 ارب روپے جاری کیے،یوٹیلٹی سٹورز کو 5 ارب خریداری اور 1 ارب ماہانہ سبسڈی کی مد میں دئیے گئے۔