جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران مافیا کا15 ارب کا پیکیج جہانگیر ترین، خسرو بختیار کیلئے’’ریلیف پیکیج ‘‘عوام کیلئے ’’تکلیف پیکیج‘‘قرار

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسئلہ اب چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب پاکستان کا ہے، ملکی معیشت، سیکیورٹی ، سلامتی اور سالمیت کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا کا 51 ارب کا پیکج عوام سے محض دھوکہ اور غریبوں کا مزید معاشی قتل عام ہے۔

عمران مافیا کا51 ارب کا پیکج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کیلئے’’ریلف پیکج ‘‘اور عوام کے کئے ’’تکلیف پیکج‘‘ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا کے جعلی اور جھوٹے ریلف پیکج سے آٹا ، چینی ، گھی،بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو گی، مہنگائی اور بڑھے گی،عمران مافیا معیشت، پاکستان کی سیکیورٹی و سلامتی اور سالمیت کے لئے خطرہ ہے،چور اور کرپٹ عمران مافیا عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے 51 ارب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دیا، اور عوام کے لئے آٹا ، چینی ، بجلی اور گیس مزید مہنگی،عمران مافیا کا جو ’’اے ٹی ایم‘‘بنی گالہ کا خرچ چلائے، لینڈ کروزر خرید کر دے، اْسے 51 ارب کا ریلیف پیکج دے دیا،عمران مافیا نے ہر شعبہ میں چوری اور ڈاکہ اور کرپشن عام کردی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں تاریخی کرپشن کی، عوام سے کاروبار، روزگار ، روٹی ، آٹا، چینی ، گیس اور بجلی چوری کر لی،عمران صاحب لوگ ٹیکس نہیں دے رہے کیونکہ وزیراعظم چور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں 31 ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا لیکن ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، یہ چوری اور کرپشن نہیں ہے تو کیا ہے؟ ،عمران مافیا نے 35 فیصد روپیہ گرایا، ایکسپورٹ پھر بھی گر رہی ہیں، یہ کرپشن اور چوری نہیں ہے تو اور کیا ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں گیس 300 فیصد اور بجلی 250 فیصد مہنگی کر دی،یہ کرپشن اور چوری نہیں ہے تو اور کیا ہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں دوائیاں 500 فیصد مہنگی کر دیں، یہ کرپشن اور ڈاکہ نہیں تو اور کیا ہے ؟،عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں ترقی کے شرح 5.8 سے 1.9 فیصد کر دی، یہ کرپشن، ڈکیتی کی انتہا نہیں تو اور کیا ہے ؟۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں مہنگائی 3 فیصد سے 15 فیصد کر دی، یہ کرپشن اور ڈکیتی نہیں ہے تو اور کیا ہے؟،عمران مافیا نے 23 غیر قانونی فارن فنڈنگ اکاؤنٹس چھپا کر منی لانڈرنگ کی، یہ ڈکیتی، چوری اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے پشاور میٹرو کے 150 ارب کے کھڈے کھود دیئے، یہ چوری اور کرپشن نہیں ہے تو اور کیا ہے ؟ ،چور اور کرپٹ عمران مافیا کی وجہ سے عوام ، ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…