اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا دبائو یا کٹہرے میں کھڑے کئے جانے کا ڈر؟ جہانگیر ترین نے اپنی شوگر ملوں کیلئے منہ عام عوام کیلئے کھول دئیے جانتے ہیں فی کلوچینی کتنے روپے میں دینے کا اعلان کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے 67 روپے فی کلو کے حساب سے بیس ہزار ٹن چینی یوٹیلیٹی سٹورز کو دینے کا اعلان کر دیا۔ 6 شوگر ملیں اور مارکیٹ کا 20 فیصد شیئر میرے پاس ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں صرف ایک شوگر مل بڑھی ہے ۔ تمام کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں اور پورا ٹیکس ادا کرتا ہوں ،جب کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا تو بلا وجہ کٹہرے میں کھڑا نہ کیا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شوگر مل لگانا ایک سیاسی طاقت ہے۔ شوگر ملیں لگا کر لوگوں کو نوکریاں دی جا سکتی ہیں،میری اس وقت 6 شوگر ملیں ہیں مارکیٹ کا 20 فیصد شیئر میرے پاس ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے صرف ایک شوگر مل لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں اور میں پورا ٹیکس ادا کرتاہوں۔ میں نے کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا تو مشکوک بنا کر کٹہرے میں کھڑا نہ کیا جائے ،جہانگیر ترین نے کہا کہ شوگر مل لگانے کے لئے لائسنس لینا پڑتا ہے، نواز شریف کی شوگرملیں ان کی اپنی نا اہلی کی وجہ سے بند ہوئیں ،جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسے رولز بنائے جا رہے ہیں کہ جس سے سیلز ٹیکس کی چوری روکی جائے گی، گنے کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے چینی کے نرخ بڑھے تا ہم چینی کا منصوعی بحران نہیں ہونا چاہئے۔ چینی کی قیمت بڑھنے سے کسانوں کی جیب میں بھی 55 سے60 ارب روپے اضافی جائیں گے، انہوں نے کہا کہ میری کل 1500 ایکڑ ملکیتی زمین ہے جو میںنے 40 سال پہلے بنجر زمین لے کر آباد کی جبکہ پچیس ہزار ایکڑ لیز کی زمین پر گنا کاشت کرتا ہوں۔ میرے پاس آٹھ سال پرانا بی 20 جہاز ہے جسے میں نے انتخابی مہم کے دوران بھی استعمال کیا تھا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے شوگرملز ایسوی ایشن سے درخواست کی ہے کہ چینی کے بحران پر قابوپانے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ میری درخواست ہر شوگر ملز ایسوی ایشن نے ایک لاکھ ٹن چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے یوٹیلٹی سٹورز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس چینی میں سے اپنے حصے کی 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے حساب سے یوٹیلیٹی سٹورز کو دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ گندم بد انتظامی کا نتیجہ ہے تاہم بحران پر قابو پا لیا گیا ہے، انہوں نے واضح کیا ہے کہ گندم یا آٹے کے کاروبار سے میرا یا کسی رشتہ دار کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میرے اور عمران خان کے درمیان اعتماد کا رشتہ آج بھی قائم ہے ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ مسلم لیگ ق مزید وزارت کی خواہش مند نہیں ہے۔ اتحادیوں کا سیاسی مستقبل ہم سے وابستہ ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…