لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کے بحران کے ذمہ دار براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔سرکاری سمریوں کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ فورڈ کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹا بحران سے دو ماہ قبل سیاسی بنیادوں پر 19ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے تبادلے کیے۔
قانونی طور پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے تبادلوں کا اختیار سیکرٹری فوڈ کے پاس ہوتا ہے۔لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر قانونی طور پر 19فوڈ کنٹرولر کے تبادلے کیے۔سرکاری سمریوں کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے گندم کی خریداری کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں مداخلت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسے اقدامات کی تصدیق کی جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہاوزیراعلیٰ پنجاب کے غیر قانونی کام کا حصہ نہ بننے والے انتہائی ایماندار سیکرٹری فوڈ نسیم صادق کو دو ماہ قبل تبدیل کردیا گیا۔پنجاب میں آٹے کا بحران عثمان بزدار کی منشاء کے مطابق پیدا کیا گیا۔سرکاری دوستاویز میں عثمان بزدار پنجاب میں آٹا بحران پیدا کرنے کے ذمہ دار پائے جارہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتی ہے آٹے بحران کا نوٹس لیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائزہ استعمال کیا۔عثمان بزدار نے سیکرٹری فوڈ کے اختیارا ت غیر قانونی طور پر استعمال کیے۔