جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

تنخواہ مانگنے پر فیکٹری مالک جان کا دشمن بن گیا فون کرکے فیکٹری بلایااور کئی گھنٹے تک کیا خوفناک سلوک کرتا رہا ؟ متاثرہ شخص پولیس کے سامنے چونکا دینے انکشافات کر دیئے

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)شہری حقوق کمیٹی کے چیئرمین عبدالوحید یونس سے نیوکراچی گبول ٹائون میں قائم ایمبرائیڈری فیکٹری میں کام کرنے والے کاریگروں احمدولداکرم اور دیگر نے ملاقات کی اورفیکٹری مالک کے مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ کمپنی کے مالک سیٹھ ولی خان افغانی نے ہمارے اوپر عرصہء حیات تنگ کررکھاہے، ایک جانب ہماری خون پسینے کی تنخواہیں نہیں دے رہادوسری طرف ہمیں

ہراساں وخوفزدہ کررہاہے۔انہوں نے بتایاکہ بتایاکہ میں میرا بھائی شکیل، میرا کزن مبین ، شان اور قمر ہم سب دو سال سے نیوکراچی گبول ٹائون میں قائم SM ایمبرائیڈری SM کیلینڈر کمپنی میں سیٹھ ولی خان افغانی کے پاس کام کر رہے تھے،لیکن سیٹھ کی تلخ کلامی اور گالم گلوچ سے تنگ آکر میرے کزن نے کام چھوڑدیاجس کی پاداش میں سیٹھ ولی خان افغانی نے فون کر کے مبین کو بلوایا آفس کے اندر لے جا کر گندی گندی گالیاں دیںاور بری طرح مارا پیٹا اور مجھے ، میرے کزن شان اور قمر کو بھی آفس کے اند ر بلوا کر حراساں کیا گیا ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اگر تم لوگ یہاں پر کام نہیں کروگے تو میں تم لوگوں پر چوری کاالزام لگا کر FIR کٹوا دونگا پھر جیل کی ہوا کھانااور ہمارے اوریجنل کارڈز بھی چھین لئے ۔احمدنے بتایاکہ ہم نے 15پر کال کی توپولیس ہمیں تھانے لے گئی اور سیٹھ کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیابلکہ ہمارے شناختی کارڈ بھی نہیں دلوائے ،علاقہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی، جبکہ سیٹھ کا کہناہے کہ پولیس کو خریدناکوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ عبدالوحید یونس نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے اندرریاست کا قیام حیران کن ہے، ایک شخص طاقت کے زعم میں غریب مزدوروں کا حق غصب کررہاہے لیکن کوئی اسے پوچھنے والانہیں ہے، متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور مذکورہ سیٹھ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔احمد نے بتایاکہ سیٹھ نے ہمارے پیچھے کچھ نا معلوم افراد لگا رکھے ہیں جنھیں ہم شکل سے جانتے ہیں،دکھنے میں افغانی معلوم ہوتے ہیں۔ ہمیں ڈرانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے روڈوں میں ہماری تصاویریں لی جا رہی ہے وڈیو بنائی جا رہی ہے

یہاں تک کہ ولی خان افغانی خود بھی ہمارے کام کے دوسرے ٹھکانے(اصرا ٹریڈرز) میں آکر ہماری یڈیو بنا رہا ہے اور موبائل چہروں کے سامنے لا لا کر نام بول بول ک کنفرم کیئے جا رہے ہیںجسکی باقاعدہ ہمارے پاس ویڈیو موجود ہے جس میں ولی خان کو یہ حرکت کرتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔احمدنے کہاکہ مجھے ، میرے بھائی شکیل، کزن شان اور قمر کو کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچا تو

اسکا ذمہ دار ولی خان افغانی ہوگا ۔ہم مزدور پیشہ افراد ہیں آپ جناب سے گزارش ہے کہ ہم چاروںافراد کی سیلری اور پروڈکشن کے پیسے دلوائے جائیں جو کہ ہمار ے خون پسینے اور محنت کی کمائی ہے اور اس انسان نما شیطان صفت شخص سے ہمیں جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے۔ متاثرین نے چیف جسٹس آف سندھ،گورنر آف سندھ ،وزیرِاعلیٰ سندھ،محتسبِ اعلیٰ سندھ،کورکمانڈر سندھ،چیف منسٹرآف سندھ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،ڈی۔آئی ۔جی،ایس۔ایس ۔پی، ایس ۔پی، ایس۔ایچ۔او،ڈی ۔ایس۔پی،ڈائیریکٹر CPLCودیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ ہماری حق حلال اور خون پسینے کی کمائی ہمیں دلوائی جائے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…