جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ن لیگ سے متعلق کیا الفاظ کہے تھے ؟ پارلیمنٹ میں آئندہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر مہذب گفتگو کی کی توکیا کروں گا مراد سعید بلاول بھٹو اور خواجہ آصف پر برس پڑے ؟ کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ آئندہ اگر پارلیمنٹ میں فرزند زرداری (بلاول بھٹو زرداری) نے غیر مہذب گفتگو کی کی تو انہیں بات نہیں کرنے دوں گا، خواجہ آصف کے بعد حادثاتی چیئرمین نے غلیظ زبان استعمال کی، سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے، احتساب ہو تو بلاول کو اپنی آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنا پڑے گی،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والے آج ساتھ بیٹھے ہیں ،

ماضی میں یہی ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے، پاکستان گرے لسٹ میں پی ٹی آئی نہیں ان کے دور میں آیا تھا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں مہنگائی پر بحث کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم اور حکومت پر تنقید کے جواب میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ میرا اپنے لیڈر کے ساتھ وہی رشتہ ہے جو رانا ثنااللہ کا کا مریم نواز سے اور قادر پٹیل کا آصف زرداری سے ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والے آج ساتھ بیٹھے ہیں لیکن ماضی میں یہی ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے، پاکستان گرے لسٹ میں پی ٹی آئی نہیں ان کے دور میں آیا تھا، ہم نے حکومت سنبھالی تو 24 ہزار ارب کا قرضہ تھا، ملک گروی رکھا ہوا تھا، ہم معیشت کو مشکل حالت سے نکال کراستحکام کی طرف لائے، ماضی میں سرمایہ کاری ختم ہوئی تھی آج سرمایہ کار پاکستان واپس آرہے ہیں۔ ہم اپوزیشن کے لیے گئے قرضے واپس کررہے ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ ہم آج معیشت بات کرنا چاہتے تھے مگر خواجہ آصف کے بعد حادثاتی چیئرمین نے غلیظ زبان استعمال کی، سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے، ان کا یہ حال ہے کہ سندھ میں گوداموں سے گندم اور اسپتالوں سیادویات غائب ہے، سندھ اورلاڑکانہ کو آوارہ کتوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیا گیا، پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی کی شرح 24 فیصد تھی، موجودہ دور میں 14 فیصد ہے۔ پنجاب کی ابادی سب سے زیادہ ہے لیکن تناسب کے اعتبار سے اسکولوں سے باہر سب سے زیادہ بچے سندھ میں ہیں۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کہ ہم سے آٹے کا پوچھتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ احتساب ہو تو بلاول کو اپنی آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنا پڑے گی۔بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ہم ان کی سنتے رہے کہ یہ بھی سنیں گے لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ بھاگ جائیں گے، حادثاتی چیئرمین ہمیں کیا جمہوریت سکھائیں گے، پرچی لہرا کر سیاست میں آتے ہیں اور ہمارے قائد پر تنقید کرتے ہیں، ہم یہاں محنت کرکے آئے ہیں کسی پرچی پر نہیں آئے، آئندہ اگر فرزند زرداری نے

ایسی گفتگو کی تو بات نہیں کرنے دوں گا، جانشین زرداری کو وہی جواب دیں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں کسی کی وصیت پر یا پرچی لہرا کر ایوان میں نہیں آیا،میں بولنے لگتا ہوں تو ایوان سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ مراد سعید نے بلاول بھٹو کیلئے مزاحیہ شعر پڑھا کہ ’’اردو سے ہو کیوں اتنا بیزار، انگلش سے ہے کیوں اتنا پیار ٗچھوڑو بھی یہ رٹا یار، ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار۔

وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے آغاز پر اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد ایوان سے چلے گئے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ اور لاڑکانہ کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاتھا کہ ن لیگ نے عوام کے گلے میں پھندا ڈالا ہے۔انہوںنے کہاکہ تھوڑی سی شرم ہوتی تو احساس پروگرام کا نام نہ لیتے ،سترہ سے بائیس گریڈ کے افسران کوبی آئی ایس پی کے زریعے امداد دی جاتی تھی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کی آبادی سب سے زیادہ ہے اور سب سے زیادہ آؤٹ آف سکول چلڈرن سندھ میں ہیں

،سکولوں سے استاد غائب ہسپتالوں سے ڈاکٹر غائب اور گوداموں سے کندم غائب ہے ،گندم چوری کے اوپر یہ پلی بارگین کرچکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ پورے ملک میں شروع ہوچکا مگر وہاں کیوں روکا ہوا ہے؟ ،آپ کو کارڈ کی تصویر پر غیرت نظر آتی ہے تو قاتلوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ ،حادثاتی طور پر چیئرمین بننے والے ہمیں جمہوریت سکھائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ تھر کے

حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی کہ سینکڑوں بچے بھوک افلاس کا شکار ہوگئے،آپ 104 ارب روپے پانی پر لگایا جانے والا بجٹ کہاں گیا؟ آٹا اور گندم کہاں گیا؟ ۔انہوںنے کہاکہ ٹیکسٹائل ملز تو ہمارے دور میں کھل رہی ہیں ، آپ کے دور میں کاروبار بند تھا ،ہمارے دور میں تو سرمایہ کاری بہتر ہورہی ہے، آج موڈیز کی رپورٹ اس کی گواہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نے وعدہ کیا تھا کہ مشکل حالات سے نکالیں گے، ہم معیشت کو آئی سی یو سے نکال چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…