جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

تبدیلی سرکار نے قرض کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ، تحریک انصاف کی حکومت روزانہ کتنے ارب روپے قرض لے رہی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی اقدامات کو عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ مہنگائی گزشتہ ایک برس میں ہوئی ہے، وزیراعظم بتائیں کہ ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے ،موجودہ دور حکومت میں مہنگائی اور غربت مزید بڑھ گئی ہے اور ہرطبقہ پریشان ہے، بے بس پارلیمنٹ میں

مہنگائی پربحث ہورہی ہے، وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑیگا،آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستان اور پاکستان کے عوام کے حق کے لیے اچھی نہیں ، سندھ کے سیاسی یتیموں کا ٹولہ عمران حکومت کا حصہ ہے، اس ٹولے پر شہید بینظیر بھٹو کے بہت احسانات ہیں، کسی کو وزیر، کسی کو سینیٹر اور کسی کی خواتین کو ممبر اسمبلی بنایا لیکن وہ ہی سیاسی یتیم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بی بی کا نام ہٹانے میں مدد کررہے ہیں،وزیراعظم ہمارا قتل کرتا ہے پھر کہتا ہے کہ قبر میں سکون ملتا ہے، پاکستانی عوام اب تجربے برداشت نہیں کر سکتی، حکومت 50 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کا منصوبہ لا رہی ہے، اس منصوبے کا حال بھی 50 لاکھ گھروں کے منصوبے جیسا ہوگا ،حکومت کو منی بجٹ لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں مہنگائی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بے بس بے اختیار اور جعلی پارلیمنٹ میں ملک کی اقتصادی حالات پر بحث کرائی جا رہی ہے ،چھوٹے وزیر ایوان میں آتے ہیں اصل وزیر ایوان میں نہیں آتے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ وزیر وزیر ہوتا ہے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی کی حکومت روزانہ 25 ارب روپے قرض لے رہی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2008ء سے 2013ء تک ہر روز5 ارب روپے جبکہ ن لیگ نے 2013ء سے 2018ء تک ہرروز 8ارب روپے قرض لیا۔

پی ٹی آئی کی حکومت روزانہ 25 ارب روپے قرض لے رہی ہے،بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مہنگائی کبھی اتنی نہیں بڑھی جتنی آج بڑھی ،اشیاء خردو نوش میں مہنگائی اٹھہتر فیصد اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پیاز ایک سو بیس ٹماٹر ایک سو اٹھاون فیصد بڑھ گیا،دالوں کی قیمتوں میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے،یہ میرا نہیں حکومت کے ادارہ شماریات کا ڈیٹا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی نمائندے مہنگائی پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے،

ہم نے اپنے حلقوں میں جانا ہے عوام کو کیا جواب دیں گے،وزیراعظم کہتا تھا میں قرض نہیں لوں گا۔انہوںنے کہاکہ ہم خود کشی کا مطالبہ نہیں کرتے یہ تو ماں لیں آپ غلط تھے ،آپ گھر جائو تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے کا اپنا ہی ہدف پورا نہیں کر پا رہی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم بتائیں وہ کرپٹ ہیں اس لیے ٹیکس وصول نہیں ہو رہا ،یا جیسے ہم کہتے تھے کہ آپ نااہل نہیں

آس لیے ٹیکس اکٹھا نہیں ہو رہا ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستان ،پاکستان کے عوام کے حق کے لیے اچھی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف ڈیل میں غیر حقیقی اہداف مقرر کیے گئے ،پاکستان کے جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے وہ کرپٹ نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ریفارمز کی ضرورت ہے ،حکومت کاروباری طبقے کو ایف آئی اے ،نیب کے زریعے

حراساں کر رہی ہے ،حکومت مہنگائی ،غربت، بیروزگاری کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا کر رہی کوئی خواب نہیں ،حفیظ پاشا کا کہنا یے کہ 12 لاکھ نوکریوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران جیسے سیاستدانوں کی سیاست کسی نہ کسی آئی ایس آئی چیف کی مرہون منت ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے الفاظ پر ایوان میں وزرا ء اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور اپوزیشن کے ارکان بھی

اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے،دونوں جانب سے شور شرابہ کیا گیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو چھوٹا آدمی کہہ دیا، بلاول بھٹو کی بات پر ایوان میں حکومتی اراکین نے شور شرابہ کیا ۔ اسپیکر نے ہدایت کی کہ آپ جب بھی بات کریں وزیراعظم کے عہدے کا لحاظ کریں۔

بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ آپ اسپیکر ہیں آپکا کام نہیں وزیراعظم کا دفاع کریں،کون کتنا بڑا یا کتنا چھوٹا ہے یہ وزیر پوسٹل بتائیگا۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وزیراعظم سے ایک تصویر اور اْس کا نام ہضم نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے سیاسی یتیموں کے ٹولے میں سے بہت سوں کو بی بی نے ایم این اے بنایا، وہ ہی سیاسی یتیم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بی بی کا نام ہٹانے میں

مدد کررہے ہیں ،شرمناک حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام کا نام تبدیل کر رہی ہے ،جناب اسپیکر ہم اپ کی اور چیئر کی عزت کرتے ہیں۔ سپیکر نے بلاول بھٹو کو رولز 284 کا حوالہ دیدیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ چھوٹے اور بڑے میں کونسا لفظ غیر پارلیمانی ہے، آپ کا استحقاق اگر چھوٹے بڑے سے مجروح ہوتا ہے تو میں یہ لفظ نہیں بولوں گا۔انہوںنے کہاکہ آپ نے سب کچھ آئی ایم ایف کے حوالے کردیا،

جب آپ ملک چلانے میں نااہل ہیں تو آپ مذاکرات کے لئے کیسے اہل ہوسکتے ہیں ۔ بلاول بھٹو کی تقریر پر وفاقی وزرا نے سپیکر کو مداخلت کے اشارے کئے ۔ اسد قیصر نے وفاقی کابینہ ارکان کو جواب دیتے ہوئے اپنے ارکان پر برہم ہوگئے اور کہاک ہمجھے علم ہے ایوان کیسے چلانا ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ میں نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل عوام کا معاشی قتل ہے،

وزیر اعظم ہمارا قتل کرتا ہے پھر کہتا ہے کہ قبر میں سکون ملتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام اب تجربے برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہاکہ اب حکومت 50 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کا منصوبہ لا رہی ہے ،اس منصوبے کا حال بھی 50 لاکھ گھروں کے منصوبے جیسا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں بجٹ لانے جا رہی ہے ،حکومت کو منی بجٹ لانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف ڈیل کو ختم کرو ،عوام کے حق میں ڈیل لے کر آئو۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…