منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ڈکیتی قراردیدیا

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی سبسڈی پیکج کو دن دیہاڑے ڈکیتی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ 15سے18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم اور دن دیہاڑی ڈکیتی ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ سبسڈی دینے کا اعلان کر کے عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا ہے  ۔انہوںنے کہاکہ چینی کی برآمد، پھر قیمتوں میں اضافہ، پھر قلت اور پھر چینی کی درآمد،

پھر برآمد پر پابندی اور پھر مہنگی قیمت برقرار رکھ کر ایک ہی مافیا کو بار بار فائدہ پہنچایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے ملک میں چینی اور آٹا کی برآمد پر پاپندی کے باوجود سبسڈی دے کر برآمد کی اور جان بوجھ کر قلت پیدا کی ۔ انہوںنے کہاکہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 28 جنوری کو پابندی کے لئے ای سی سی سے رجوع کرنے کا کہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران مافیا نے نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے میں اتنا وقت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کے لئے لگایا ۔ انہوںنے کہاکہ اتنے فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے دو ہفتے کی تاخیر کیوں کی ؟ ۔انہوںنے کہاکہ اگر ملک میں چینی کی قلت نہیں تھی تو 31جنوری کو 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی حکومت نے منظوری کیوں دی؟ ۔‎ انہوںنے کہاکہ چینی کی برامد پر پابندی کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا فائدہ کسے ہوا؟ ،11 لاکھ ٹن چینی کے برآمدی کوٹہ کی منظوری سے پہلے کتنی چینی باہر بھجوائی گئی؟ ،ملک میں آٹا اور چینی ختم کر کے اب عمران مافیا نے درآمد پہ پاپندی لگا دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے چینی کی درآمد پہ پاپندی چینی قیمتوں میں اور اضافہ کے لئے  لگائی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹا، چینی غائب، سمگل اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ چینی اور آٹا باہر بیچ کرجیبیں بھرنے والوں نے حکومت سے سبسڈیز بھی لے لی،حکومت میں بیٹھا چینی اور آٹا مافیا ایک طرف عوام کو لوٹ رہا ہے تو دوسری طرف خزانے پرہاتھ صاف کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ درآمد پر پابندی کا مطلب مافیا ملک میں چینی کی موجودہ زیادہ قیمت ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ درآمد پر پابندی کا مطلب یہ ہے کہ چینی اور آٹا مافیا ینی کی قیمت مزید بڑھائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے غریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 2019ء میں جو ایکسپورٹ ہوئی اس پر حکومت نے چینی ملوں کو سبسڈی ادا کی ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی اصل وجہ عمران مافیا کی ناہلی ، نالائقی اور چوری ہے،مہنگائی کی اصل وجہ بجلی، گیس کے نرخ میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو ابھی تک نہیں بتایا کہ کس نے ذخیرہ اندوزی کی ، کس نے مال کمایا؟ کس نے کتنا آٹا اور چینی باہر بیچی ؟۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…