اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے گزشتہ روز اپنے کالم میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں کچھ پڑھے لکھے نوجوان ہم جنس پرستی کے حق میں تحریک لانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں،اس مقصد کے لیے نوجوانوں نے سینیٹرز سے بھی رابطہ کیا ہے۔تاہم اب سینیٹر غوث نیازی نے ہم جنس پرستوں کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھا دیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹر غوث نیازی نے کہا ہے کہ ہم جنس پرستی کو قانونی
شکل دینے کے لیے لوگوں نے پارلیمنٹرینز سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے حامد میر کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے معاملہ ایوان بالا میں اٹھایا۔سینیٹر غوث نیازی نے کہا کہ لوگوں نے پارلیمنٹرینز سے رابطہ کیا تاکہ ہم جنس پرستی کی اجازت دی جائے اور اس کو باقاعدہ قانونی شکل دی جائے ۔ان نوجوانوں نے ہم جنس پرستی کے لیے علمائے کرام سے بھی رابطہ کیا ہے جس پر علمائے کرام نے خاموشی اختیار کی ہے۔ہمیں یورپ سے اطلاع نہیں لینی چاہئے۔