جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شوہر نے بلیچ پلایا ،افشاں لطیف نے زبردستی شادی کرانے کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کیا ؟پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی اقراکائنات کا آخری بیان منظر عام پر آگیا ، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایدھی سینٹر لاہور میں پْراسرار طور پرجاں بحق ہونے والی اقرا کائنات کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔روزنامہ 92 میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق کاشانہ ٹاؤن شپ سے شادی کرکے جانے والی اقرا کائنات نے 17 دسمبر کو اپنا بیان باغبانپورہ پولیس کو دیا تھا ،بیان میں اقرا کائنات نے بتایا تھاکہ اْس کے شوہر نے اسے بلیچ پلایا جس سے اس کے معدے میں انفیکشن ہوا جبکہ کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے نہ صرف اس کی زبردستی شادی کرائی بلکہ

عمربھی زیادہ لکھائی تھی، اس کی عمر صرف 14 سال ہے ۔دوسری جانب کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اقرا کائنات کی مرضی سے شادی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی اجازت کے بعد باقاعدہ شادی کی گئی جس کی تمام دستاویزات بھی موجود ہیں۔ تاہم ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ اقرا کے بیان اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس ہلاکت میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…