جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا، پہلی بیوی نے دلہا کی درگت بنا ڈالی ،جانتے ہیں جان بچانے کیلئے کہاں چھپ گیا؟

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائد میں شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا اور پہلی بیوی اور اس کے اہلخانہ نے دلہا کی درگت بنا ڈالی، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں تیموریہ تھانے منتقل کردیا گیا،واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نارتھ ناظم آبادبلاک ایل میں شادی ہال میں آصف رفیق نامی شخص کے ولیمے کی تقریب جاری تھی کہ اچانک اس کی پہلی بیوی مدیحہ اور سسرالی رشتے داروں نے ہال پر دھاوا بول دیا۔

پہلی بیوی نے کہا کہ آصف اور اس کے گھر والوں نے جھوٹ بولا کہ وہ حیدرآباد جارہا ہے اور یہاں وہ شادی رچا تھا، آصف نے پہلے سے دو شادیاں کی ہوئی تھیں جنہیں وہ بتائے بغیر چھپ کر تیسری شادی کر رہا تھا۔ پہلی بیوی اور اس کے اہل خانہ نے ہال میں مہمانوں کے سامنے آصف کی پھینٹی لگادی اور کپڑے پھاڑ دیئے۔ دلہا کے کپڑے تار تار ہو گئے جس پر اس نے ٹیبل کے کور سے اپنے جسم کو ڈھانپا۔پہلی بیوی مدیحہ کے مطابق آصف نارتھ کراچی کا رہائشی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کا ملازم ہے۔آصف لڑکیوں کو جھانسہ دے کر شادیاں کرتاہے۔ آصف رفیق سے اس کی 2014 میں شادی ہوئی تھی جس سے اس کا ایک بیٹا بھی ہے، اس نے مجھ سے جھوٹ بول کر جناح یونیورسٹی کی ملازم لڑکی سے دوسری شادی کی، جب مجھے اس شادی کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے مجھ سے معافی مانگی اور کہا کہ میں تمھارے ساتھ ہی رہوںگا جس پر میں نے اسے معاف کر دیا لیکن اب اس نے کچھ دوبارہ جھوٹ بول کر تیسری شادی بھی کرلی۔ آصف کی پہلی بیوی ہونے کی دعوے دارخاتون کے مطابق دولہے کے خلاف دھوکے بازی کی ایف آئی آر پہلے بھی کٹ چکی ہے۔پولیس ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر شادی ہال پہنچی جہاں اس نے دلہا کو سسرالی رشتے داروں کے تشدد سے بچایا اور تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں ولیمے کی تقریب جاری تھی کہ دلہے کی پہلی بیوی بچے کے ہمراہ پہنچ گئی اور دولہے آصف کا پول کھول دیا کہ یہ تو اس کی تیسری شادی ہے۔دولہے کی اصلیت جاننے کے بعد لڑکی کے اہلخانہ اور شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں نے اس پر تشدد کیا اور دلہے کے کپڑے پھاڑ دیئے۔واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ویڈیو میں دولہے کے پھٹے کپڑے دیکھے جا سکتے ہیں ۔

دلہا تھانے سے نکل کر بھاگ نکلا تو سسرالی اہل خانہ نے اس کا تعاقب کیا تو وہ جان بچانے لیے ایک کوسٹر کے نیچے چھپ گیا تاہم شہریوں نے اسے پکڑ لیا اور ایک مرتبہ پھر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم وہاں موجود شہریوں نے اس کی جان بچائی۔آصف نے بیوی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ دوسری شادی قانونی حق ہے پہلی بیوی کے خلاف مقدمہ کرائوںگاکیونکہ میں مدیحہ کو طلاق دے چکاہوں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر سابقہ بیوی کا الزم ہے کہ شوہر نے اس سے اجازت لیے بغیر تیسری شادی کی۔

عدالتی حکم کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بعدازاں دلہے آصف نے تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جبکہ پولیس نے دونوں پارٹیوں کو عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔پولیس کے مطابق یہ سول معاملہ ہے اور عدالت میں حل ہوگا ان کے پاس دولہے کو حراست میں رکھنے کا جواز نہیں ہے لیکن دلہا زخمی حالت میں آیا ہے اور قانونی کارروائی چاہتا ہے تو اسے ایم ایل او کے لیے عباسی شہید اسپتال روانہ کردیا ہے۔دولہے آصف کا میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایاکہ وہ اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے۔واضح رہے کہ مسلم فیملی آرڈیننس1961 کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی تحریری اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ 2016 اور 2107 میں پنجاب میں دوسری شادی پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر کرنے پر 2 افراد کو قید اور جرمانے کی سزائیں بھی ہوچکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…