لاہور (نیوز ڈیسک) ماتحت عدالتوں کے ججوں اور ملازمین کا یوٹیلٹی الاؤنس بڑھا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس مامون ر شید شیخ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے جج اور ملازمین استفادہ حاصل کریں گے۔ گریڈ 1 سے 6 تک کی ملازمین یوٹیلٹی الاؤنس 3 ہزار سے
بڑھا کر 6 ہزاراور گریڈ 7 سے 8 کے ملازمین کا یوٹیلٹی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار رو پے کر دیا گیا ہے۔گریڈ 9 سے گریڈ 14 کے ملازمین کا یوٹیلٹی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ گریڈ 15 کایوٹیلٹی الاؤنس 4 سے 10ہزاراور 16گریڈ کے ملازمین کا4 سے 14 ہزار رو پے کر دیا ہے، اسی طرح گر یڈ17 کا5سے 15 ہزار اور18 گریڈ کے افسروں کا یوٹیلٹی الاؤنس بھی 5 سے بڑھا کر 20 ہزار رو پے کردیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے افسروں کا یوٹیلٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 30ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔پنجاب ماتحت عدلیہ کے گریڈ 20اوراس کے اگلے گریڈ کے افسروں کا یوٹیلٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھاکر 30000 رو پے کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کی جا نب سے ماتحت عدلیہ کے ججوں اور ملازمین کو اضافی یوٹیلٹی الاؤنس یکم دسمبر 2019 سے دیا گیا ہے۔