سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری، پی ٹی آئی امیر ترین جماعت بن گئی ، جانتے ہیں سب سے غریب ترین پارٹی کون سی نکلی؟

10  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کی سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں صرف 82 سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے اثاثے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے ہیں اور ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ روپے کی کمی آئی، پی ٹی آئی نے ایک سال میں 50 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہوئے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے اور پارٹی نے 2 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے اور آمدن 57 لاکھ ہوئی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے، مسلم لیگ (ن) کی 1 کروڑ 55 لاکھ روپے آمدن اور 20 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے پاس 4 کروڑ 19 لاکھ کے اثاثے ہیں، ایم کیو ایم نے چندے کی مد میں 4 کروڑ 79 لاکھ روپے اکٹھے کیے، جماعت اسلامی 90 لاکھ 18 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالک ہے، (ق) لیگ کے پاس 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 2 لاکھ 31 ہزار روپے کا بینک بیلنس ہے جب کہ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے جس کے اکاؤنٹ میں ڈھائی لاکھ روپے موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…