اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے جب سے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے، اس وقت سے ایک لمبی فہرست ہے جو اس سے فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں، اس میں میاں نواز شریف بھی شامل ہیں، معروف صحافی اختر صدیقی نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق اور دیگر شخصیات بھی اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے احتساب عدالت جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کے ذرائع
نے بتایا ہے کہ خواجہ حارث ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ایک 56 صفحات پرمشتمل درخواست تیار کی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے دائر کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ احتساب عدالت میں معاملات کے حل کے لئے اس آرڈیننس سے فائدہ کے لئے درخواستیں تیار کر لی گئی ہیں، وہ بھی دائر کی جا رہی ہیں، ان درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی جا رہی ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت انہیں ریلیف فراہم کرتے ہوئے رہا کیا جائے۔