منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاک فوج کے پائلٹس نے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو براڈ پیک سے ریسکیو کر لیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کے اوی ایشن پائلٹوں نے بالتورو گلیشئر کی براڈ پیک کی سر کرنے والے  دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکا کے ڈونلڈ ایلن پووی اور فن لینڈ کی لوٹا ہینریکا براڈ پیک کو سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم وہ راستے میں بیمار ہونے کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کے پائلٹس کو فرانسیسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے پر فرنچ نیشنل ڈیفنس برونز میڈلز سے نوازا گیا۔ان پائلٹس نے 2018 میں فرانسیسی کوہ پیما الیزبتھ ریول کو ‘قاتل پہاڑ’ نانگا پربت میں ریسکیو کیا تھا۔واضح رہے کہ جنوری 2018 میں7 ہزار 200 میٹر کی بلندی پر پولش کوہ پیما ’ٹام میکسوچ‘ اور فرانسیسی خاتون کوہ پیما ‘الزبتھ ریول‘ ایک دوسرے سے بچھڑ کر وہاں پھنس گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پولش اور فرانسیسی سفارت خانوں کی درخواست پر پاک فوج نے دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیے تھے۔ریسکیو ٹیم نے رات کے اندھیرے میں صرف ساڑھے 8 گھنٹوں میں 1426 میٹر کی بلندی سر کرکے الزبتھ ریول کو ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ دوسرے کوہ پیما ٹام میکسوچ کو تمام تر کوششوں کے باوجود نہیں بچا پائے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…