اسلام آباد (این این آئی) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد شہریوں کی جان کے پیچھے پڑ گئی،اسلام آباد کیلئے پانی صاف کرنے والے کیمیکل کا سٹاک ختم ہوگیا،ٹھیکیدار نے ادائیگی نہ ہونے کے باعث کلورین اور ایلم کی سپلائی روک دی،وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ٹریٹمنٹ کے بغیر پانی کی سپلائی جاری رہی،
بغیر ٹریٹمنٹ پانی کی سپلائی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق میٹرو پولیٹین کے پاس کیمیکل کی خریداری کیلئے فنڈز ہی نہیں، عدم ادائیگی کے باعث ٹھکیدار نے کلورین اور ایلم کی سپلائی روکی۔ترجمان کے مطابق میٹروپولیٹن کو اکاؤنٹس اور فنانس ونگ بھی نہیں دیا جا رہا، میئر اپنے پاس موجود دو ارب روپے خرچ نہیں کرسکتے۔