ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اسحاق ڈار غریب کے کبھی کام نہیں آئے لیکن رہائش گاہ غریبوں کے کام آئے گی، حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے نائب صدر وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے اختیارات کا صحیح استعمال کیا اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو غریبوں کے لیے پناہ گاہ بنانے کا فیصلہ خوش آئیند ہے،

اسحاق ڈار عوام کے پیسے کا حساب نہیں دے سکے اور ہمیشہ اشتہاری رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس کراچی میں کارکنوں سے ملاقات اور بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی سابق وزیر اسحاق ڈار ملک سے احتساب کے ڈر سے فرار ہوگئے تھے پچھلی حکومتوں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی اسحاق ڈار انہی میں سے اپنی مثال آپ ہیں ملک کی معیشت کو وینٹیلیٹر پر ڈالنے میں اسحاق ڈار کا کردار مرکزی ہے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرضے لیکر ملک کو مقروض کیا اور جب احتساب کا عمل شروع ہوا تو سابق وزیر ملک سے فرار ہوگئے اسحاق ڈار غریب کے کبھی کام نہیں آئے لیکن ان کی رہائش گاہ اب غریبوں کے کام آئیگی پنجاب حکومت کے اس اقدام پہ سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مزید پناہ گاہوں کے لیے بیت المال پاکستان و سندھ اپنا بنیادی کردار بھرپور انداز میں ادا کرے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…