کراچی (این این آئی)وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان انتظامی مالی امور پر تنازع سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک دیئے گئے سالانہ صوبائی ترقیاتی پروگرام میں شامل اسکیموں کیلئے روانہ سہ ماہی میں فنڈز کا اجرا نہیں کیا جارہا وفاق سے این ایف سی اور دیگرمد میں ملنے والے شیئر میں 128 ارب روپے کم موصول ہوئے ہیں جس کے باعث سندھ حکومت نے غیر ترقیاتی مصارف میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں سندھ حکومت کے بیشتر تر قیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکیں گے۔ اس ضمن میں
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر پہلے مرحلے میں نئے منصوبوں کے فنڈز روکے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت کو رواں مالی سال کے7 ماہ میں 487 ارب روپے ملنا تھے۔ فنڈز روکے جانے سے سندھ حکومت کے امو ربری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ خدارا وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور فندز کا اجرا کرے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاق کی متعصبانہ پالیسی کی وجہ سے سندھ کے جاری اور نئے منصوبے ٹھپ ہورہے ہیں پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت ٹیکس وصولیوں میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔