لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وہ نام نہاد ریاست مدینہ سے انصاف لیکر رہیں گے۔ گزشتہ روز انسداد منشیات کی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ حکومت ان دی فلور یا عدالت میں آکر ان کے ساتھ اس ایشو پر بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمے
میں اب تک 10 پراسیکیوٹر تعینات ہوچکے ہیں۔ جن کو سرکاری خزانے سے فیس کی مد میں 6 کرروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حمزہ شہباز، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی بھی جلد ضمانت پر رہا ہونگے۔ انہوں نے حکومتی اتحادیوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد سے جلد حکومتی کشتی سے چھلانگیں لگا دیں۔