بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کرپشن اداروں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف، پی آئی اے میں 6 ارب سے زائد کی 16 بڑی بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈائریکٹوریٹ جنرل کمرشل آڈٹ اینڈ ایولیویشن (ساؤتھ) کراچی نے قومی ایئرلائن(پی آئی اے) میں 6 ارب سے زائد کی 16 بڑی بے قاعدگیاں پکڑی ہیں۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے کھاتوں میں 6 ارب 8 کروڑ 54 لاکھ روپے کی 16بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو اس سے آگاہ کردیا گیا ہے،

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے اعلی حکام نے آڈیٹرجنرل سے ان بے قاعدگیوں کو نظرانداز اور ان پر پردہ ڈال دینے کی درخواست کی ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر 70 کروڑ روپے کا ٹھیکہ صرف دو ماہ قبل رجسٹرڈ ہونے و الی کمپنی کو دیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل کمرشل آڈٹ اینڈ ایولیوایشن)ساؤتھ)کراچی نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کیا اور معاملات کی جانچ پڑتال کی۔ اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 5 ارب 28 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تقرری بے قاعدہ ہے اور وہ 29 لاکھ 95 ہزار ر وپے کے خلاف قاعدہ دوہرے فائدے اٹھارہے ہیں۔ ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران کے الاؤنسز اور مالی فوائد کی وجہ سے ادارے کو 7 کروڑ 18 لاکھ 66 ہزار روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ دوہری ملازمتوں کے نتیجے میں 12 لاکھ 40 ہزار روپے کا نقصان علیحدہ ہے۔ ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی کو دھوکہ دہی سے پیشگی ادائیگی کی گئی جس سے ادارے کو 16 لاکھ 38 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ آڈٹ رپورٹ سے موجودہ قائم مقام چیف انٹرنل آڈیٹر کی غیر اخلاقی اور پچھلی تاریخ میں ترقی پر بھی روشنی پڑتی ہے اس کے علاوہ بھی متعدد بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے ایچ آر افسر نے آڈیٹرز سے مذکورہ بے قاعدگیوں کو نظرانداز کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ ترقیوں اور تعیناتیوں میں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…