پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ملکہ فلپائن نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش کر دی، فلپائن پاکستان میں کون سے پلانٹس لگانے کا خواہاں ہے؟ زبردست خوشخبری سنا دی گئی

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فلپائین کی ملکہ ماریہ سلطانہ نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ فلپائن کے سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں جوائنٹ وینچر کریں،کوئلے کے بڑھتے ہوئے استعمال نے دنیابھر کی ماحولیات کوبرباد کردیاہے اورفلپائن پاکستان میں بھی رفیوزڈ ڈرائیوڈ فیول(آرڈی ایف)ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کرنے کا خواہاں ہے،کاروبار کے ساتھ ایسے منصوبے بھی لائے جائیں جن سے انسانی زندگی میں بہتری آئے اور غربت کم ہوسکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو ایف پی سی سی آئی میں ممبران سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر فیڈریشن چیمبر کے نائب صدر زبیرباویجہ،سابق سینئرنائب صدر شوکت احمد،فاروق افضل،نائب صدر ایف پی سی سی آئی خرم اعجاز،سلطان رحمان،عاصم غنی عثمان بھی موجود تھے۔فلپائین کی ملکہ ماریہ سلطانہ نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر یہاں کے پرامن حالات دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی ہے،آرڈی ایف منصوبوں سے پاکستان میں بھی کچرے سے توانائی بنائی جاسکتی ہے،فلپائن کاآرڈی ایف پروگرام کچرا وصول کرکے توانائی بنانیکامنصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلپائن کاآرڈی ایف پروگرام افریقی ریاستوں میں بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے،کچرے سے توانائی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہے،فلپائن کو کثرت سے توانائی بنانے کے شعبے میں مہارت حاصل ہے،حکومت پاکستان اگرساورن گارنٹی دے توفلپائن سے سرمایہ کارلانے کیلئے تیار ہوں۔فلپائن کی ملکہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں غریبوں کے ساتھ تعاون کے مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں ِ پاکستان کی تاجربرادری انسانیت کے فائدے اور غربت میں کمی کے حامل منصوبے لائیں جس کیلئے بھرپور تعاون کیا جائیگا،فلپائن غریب کو باعزت روزگار کی فراہمی کے حق میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلپائن پاکستان کے شعبہ تعلیم کی ترقی میں بھی اپنا کردار اداکرنے کوتیارہے،فلپائن پاکستان میں اسکولز اور جامعات قائم کرنے کاخواہاں ہے،حکومت پاکستان کی ساورن گارنٹی کے ساتھ ہمیں مفت اراضی بھی چاہیئے۔

اس موقع پرنائب صدر ایف پی سی سی آئی زبیرباویجہ نے بتایا کہ پاکستان سے فلپائن کو بیوریجز،منرل فیولز،منرل آئل اور پروڈکٹس،فارماسیوٹیکل پروڈکٹس،آرگینک کیمیکلز،مشینری،میکینکل ایپلائنسز،گلاس اور گلاس ویئر،بوائلر،ٹیکسٹائل مصنوعات اور دیگر اشیابرآمد کی جاتی ہیں جبکہ پاکستان فلپائن سے آپٹیکل،فوٹو گرافک،میڈیکل اور سرجیکل آلات،الیکٹریکل مشینری،ایکوئپمنٹ اور پارٹس،سانڈ ریکارڈر،ٹیلیویژن، وہیکلز،پرپر اورپیپر پروڈکٹس،آئرن اور اسٹیل،ٹوبیکو اور دیگر اہم اشیادرآمدکرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان فلپائن کے ساتھ 2015میں مجموعی طور پر117ملین امریکی ڈالر کی ایکسپورٹ وامپورٹ کرتا تھا جو 2019میں بڑھ کر134ملین امریکی ڈالر سے بھی بڑھ گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…