جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل مبینہ طور پر گوانتاناموبے اور اہل ثروت ملزمان کے لئے عیاشی کا مرکز بن گئی، انتہائی ہوشربا انکشافات

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ مبینہ طور پرغریب اور لاوارث حوالاتیوں اور قیدیوں کے لئے گوانتاناموبے اور اہل ثروت ملزمان کے لئے عیاشی کا مرکز بن گئی معمولی نوعیت کے ایک جرم میں 13دن تک اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل رہنے والے ملزم نے نام ظاہر نہ کرنے کی استدعا پر بتایا کہ

جیل میں نئے حوالاتیوں سے 24گھنٹے مشقت لی جاتی ہے جبکہ مشقت سے بچنے کے لئے5ہزار روپے کا ریٹ مقرر ہے گھر سے آنے والے سامان کی وصولی کے لئے جیل انتظامیہ اور نمبردار قیدیوں کو 500روپے بھتہ دینا پڑتا ہے اسی طرح صاحب حیثیت ملزمان کو مشقتی کی سہولت کے لئے 5ہزار روپے ریٹ مقرر ہے جبکہ جیل میں قائم پی سی او کی پرچی کے لئے غیر قانونی طور پر 200روپے فیس مقرر کی گئی ہے جیل کے اندر سبزی وغیرہ لانے کا سسٹم ختم کر کے جیل کنٹین کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جہاں 2گنا سے زائد نرخوں پر اشیا فروخت کی جاتی ہیں جیل انتظامیہ اور نمبردار قیدیوں کی بات نہ ماننے والے نئے حوالاتیوں کو تشدد کے بعد قصوری چکی میں بند کر دیا جاتا ہے جیل کا برملا اظہار کرتا ہے کہ بعض بارکیں ٹھیکے پر ہیں اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو حساب دینا پڑتا ہے مذکورہ حوالاتی نے بتایا کہ جیل کا دورہ کرنے والے معززجج صاحبان یا حکومتی شخصیات کو مخصوص حصوں کا دورہ کروا کر سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے مذکورہ حوالاتی نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات،آئی جی جیل خانہ جات سے اپیل کی کہ وہ از خود اڈیالہ جیل کا دورہ کریں اور حالات کا جائزہ لے کر تمام عملہ تبدیل کریں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…