ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں مہنگائی کی لہر جاری، ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی سمیت 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان شماریات بیورو کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا، بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کوکنگ آئل، گھی، پیاز اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ دال مونگ اور دال مسور کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق لہسن کی قیمت ستر روپے اضافے کیساتھ تین سو پچھہتر روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی دو روپے اضافے کے ساتھ اکیاسی روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔گزشتہ ہفتے ٹماٹر سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،اسکے علاوہ انڈے، آلو، ایل پی جی، آٹا، چکن، دال چنا اور دال ماش بھی سستی ہوئیں جبکہ دودھ سمیت ستائیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔دوسری جانب حکومت نے جنوری میں غذائی اشیا آٹا چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ پر کنٹرول کیلئے سفارشات کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا یے، جو پندرہ دنوں میں ملک میں غذائی اشیا کی طلب و رسد کو بہتر بنانے کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق کوکنگ آئل، گھی، پیاز اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ دال مونگ اور دال مسور کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔لہسن 70 روپے اضافے کیساتھ فی کلو 375 روپے کا ہوگیا، جبکہ چینی دو روپے اضافے کے ساتھ 81 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔گزشتہ ہفتے ٹماٹر سمیت 8 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ انڈے، آلو، ایل پی جی، آٹا، چکن، دال چنا اور دال ماش بھی سستی ہوگئیں۔دودھ سمیت 27 اشیاہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…