جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، اہم ترین بل میں ترامیم پر اتفاق،سینٹ میں منظوری متوقع

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے میوچل لیگل اسسٹنس (کریمنل میٹرز) ایکٹ 2020 میں ترامیم کا اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل کو اپوزیشن نے سینیٹ میں بغیر ترمیم کے منظور کرنے سے انکار کردیا تھا۔

حکومت اور اپوزیشن کے قانونی ماہرین کی جانب سے بل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متعدد ترامیم پر اتفاق کیا گیا ۔وزیرقانون فروغ نسیم اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک سمیت دیگر رہنمائوں نے بل کا تفصیلی جائزہ لیا۔حکومت نے فاروق ایچ نائیک کی جانب سے تجویز کردہ بنیادی ترامیم تسلیم کرلیں ۔ مرکزی اتھارٹی سیکرٹری داخلہ کے ساتھ ایک ایگزیکٹو کمیٹی بنانے کی ترمیم پر اتفاق کیا گیا ،ایگزیکٹو کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ، وفاقی سیکرٹری قانون ، اور چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹری شامل ہوں گے ، ترجمان کے مطابق بل کی کئی شقوں کے الفاظ میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے باہمی قانونی مدد کے بل پر اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے کی تصدیق کردی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے بات چیت میں بل کے نوے فیصد نکات پر اتفاق ہوگیا ہے ،ایک دو روز میں اپوزیشن کو بل کا متبادل ڈرافٹ پیش کریں گے۔ فروغ نسیم نے کہاکہ امید ہے یہ بل سینیٹ کے رواں سیشن میں ہی منظور کرلیا جائے گا۔ فروغ نسیم نے کہاکہ دوسرے مرحلہ میں اپوزیشن کے ساتھ انٹی منی لانڈرنگ بل پر بات چیت شروع ہوگی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…