بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 11 فروری کو سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت قاسم سوری کی درخواست پر کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی تھی،الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا

الیکشن کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ قاسم سوری نے الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 11 فروری کو سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کاالیکشن کالعدم قراردیا تھا۔ این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنایا تھا این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا، الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نیکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 11 فروری کو سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت قاسم سوری کی درخواست پر کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی تھی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…