پشاور(آن لائن) پشاور میں سود خوروں کو زمین نے قبول کرنے سے انکار کرتے ہو ئے قبروں سے باہر نکال دیاہے ،شہر میں سود کے کاروبار کے باعث باپ بیٹا سمیت گزشتہ کئی سالوں کے دوران چوبیس سے زائد افراد نے خود کشیاں کی ہیں، سود کے کاروبار پر پابندی کے باوجود اس میں تیزی آ رہی ہے، رنگ روڈ سے منسلک قبرستانوں میں سود کے کاروبار کرنے والے دو افراد جو کہ گزشتہ چند دنوں کے قریب مر گئے تھے، ان کے مرنے کے
بعد انہیں سپرد خاک کریا گیا تھا ،تاہم ان کے رشتہ دار جب دوسرے دن دعاء کے لئے آئے تو ان کی قبریں کھلی تھی جس پر مقامی افراد اور کے فیملیز میں بھی شدید خوف وہراس پھیلا جس پر دوبارہ علماء کرام کی خدمات حاصل کی گئی اور انہیں دوبارہ دفن کیا گیا ،مقامی افراد کے مطابق دونوں افراد سود کا کاروبار کرتے تھے پشاور سمیت صوبے بھرمیں خیبر پختونخوا پولیس کو سودکے کاروبار کرنے والے افراد کی تفصیلات بھی حاصل کر چکی ہے۔