منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس ،پاکستان میں ہونیوالا بڑا ایونٹ ملتوی کردیا گیا

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور سفری دشواریوں کے پیش نظر دو روزہ چھٹی کلر اینڈ کیم ایکسپو ملتوی کردی گئی ہے اب یہ ایکسپو 18اور 19جولائی کو لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوگی۔ یہ بات پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمین اور پنجاب اکنامک کونسل کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

خواجہ خاور رشید نے کہا کہ چین سے پروازوں کی منسوخی اور سفری دشواریوں کے سبب چینی وفود کی نمائش میں شرکت غیر یقینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو روزہ نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنسٹ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، رینبو ڈائی ٹیک اور عالمی پارٹنرز ایشیاڈائی اسٹف انڈسٹری ایسوسی ایشن ، چائنا ڈائی اسٹف انڈسٹری ایسوسی ایشن اور بی ایل جی ای ایکسپو شنگھائی کمپنی کے اشتراک سے 29فروری سے لاہور ایکسپو میں شروع ہونا تھی ۔انہوں نے بتایا کہ چین میں کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے نمائش کے منتظمین کا ایک ہنگامی اجلاس عبدالرحیم چغتائی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس راشد الحق اور دیگر پارٹرز بھی شریک ہوئے۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ اب تک انٹرنیشنل ایئرلائنز نے چین سے لاہور کے لیے فلائٹس کی بحالی کا اعلان نہیں کیا جبکہ چین کی سدرن ایئر لائنز نے بھی لاہور کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کررکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے نمائش ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اب یہ 18اور 19جولائی کو لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوگی۔ امید ہے کہ تمام وینڈرز ، وزیٹرز اور نمائش کنندگان اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…