جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

موٹر وے پر خوفناک حادثہ ، متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد (این این آئی)حافظ آبادمیں موٹر وے ایم ٹو پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔موٹرے وے پولیس کے مطابق بھلوال کے رہائشی خوشی محمد اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے واپس گائوں جا رہا تھا کہ سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے

افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جن کی شناخت محمد، عاقب، اسماء اور اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی۔‎

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…